World
نائجیریا، مسلح افراد کا حملہ، 17 افراد ہلاک، 4 زخمی
نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
مصنف Aqib Ali65K بار پڑھا

نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
ملک کی مرکزی ریاست پلیٹو کے علاقے باسا کے گاؤں میں بدھ کے روز دلخراش واقعہ رونما ہوا، حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی آمد سے قبل فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق جمعے کے روز کی اور بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی، جس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا طویل عرصہ سے وسائل، زمین اور نسلی و مذہبی تقسیم کے باعث بدامنی کا شکار ہے۔



