نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
ملک کی مرکزی ریاست پلیٹو کے علاقے باسا کے گاؤں میں بدھ کے روز دلخراش واقعہ رونما ہوا، حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی آمد سے قبل فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق جمعے کے روز کی اور بتایا کہ حملہ آوروں نے گاؤں پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی، جس کے باعث 17 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا طویل عرصہ سے وسائل، زمین اور نسلی و مذہبی تقسیم کے باعث بدامنی کا شکار ہے۔