انڈونیشیا میں بچوں پر تشدد کے سنگین واقعے میں ڈے کیئر سینٹر کی سربراہ کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دیہ کُسومَستُوتی کو بغیر لائسنس ڈے کیئر سینٹر چلانے اور غفلت کے نتیجے میں بچوں پر تشدد کے واقعات کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
واقعہ رواں سال اپریل میں اس وقت سامنے آیا جب حکام نے ’دی لٹل آریشا‘ نامی ڈے کیئر سینٹر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران 2 سے 6 سال کی عمر کے درجنوں بچے ملے جن کے ہاتھ اور پاؤں آپس میں بندھے ہوئے تھے۔