بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 2 بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بیویوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں قریبی ضلع کے جنگل میں دفنا دیں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے رہائشی شیو شنکر ساہو اور اس کے بھائی نوین ساہو اپنی بیویوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازع پر ناراض تھے، دونوں خواتین 28 سالہ منی پریا اور 20 سالہ رادھیکا کماری نے قتل سے 2 روز قبل آپس میں صلح بھی کر لی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیو شنکر ساہو ایمبیولینس ڈرائیور ہے، دونوں بھائیوں نے پیر کے روز اپنی بیویوں کو قتل کیا اور ایمبولینس میں لاشیں قریبی ضلع کے جنگل میں لے جا کر دفن کر دیں۔