World
کیمرون: ہاتھیوں کے حملے میں سوئس سیاح ہلاک، برطانوی سیاح 2 گھنٹے تک درخت کے تنے میں چھپا رہا
افریقی ملک کیمرون میں پہاڑی سیاحت کے دوران ہاتھیوں کے جھنڈ نے غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سوئس شہری ہلاک جبکہ متعدد برطانوی اور امریکی سیاح زخمی ہو گئے۔
مصنف Rubab Shakeel25K بار پڑھا

افریقی ملک کیمرون میں پہاڑی سیاحت کے دوران ہاتھیوں کے جھنڈ نے غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سوئس شہری ہلاک جبکہ متعدد برطانوی اور امریکی سیاح زخمی ہو گئے۔
واقعہ ماؤنٹ کیمرون سے واپسی کے دوران پیش آیا، جہاں 6 سیاح مقامی گائیڈز کے ہمراہ پہاڑی راستے سے نیچے اتر رہے تھے کہ اچانک ان کا سامنا 15 ہاتھیوں کے جھنڈ سے ہو گیا، جھنڈ میں ہاتھیوں کے بچے بھی شامل تھے۔
ہاتھیوں کے حملہ آور ہونے پر سیاح اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگے جبکہ بعض نے درختوں پر چڑھ کر پناہ لی۔
تھائی لینڈ: جنگلی ہاتھی کے حملے سے سیاح ہلاک، ہاتھی کی سزا کا فیصلہ جمعے کو ہوگا: پارک حکام


