اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ نے انتخابی نتائج کو باضابطہ طور پر چیلنج کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لیکوڈ نے 120 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق لیکوڈ نے یروشلم کی ضلعی عدالت میں اپیل دائر کی ہے، جو انتظامی عدالت کے طور پر سماعت کر رہی ہے۔
درخواست میں 120 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کالعدم قرار دینے اور ان مقامات پر دوبارہ ووٹنگ کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔