افریقی ملک کیمرون میں پہاڑی سیاحت کے دوران ہاتھیوں کے جھنڈ نے غیر ملکی سیاحوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سوئس شہری ہلاک جبکہ متعدد برطانوی اور امریکی سیاح زخمی ہو گئے۔
واقعہ ماؤنٹ کیمرون سے واپسی کے دوران پیش آیا، جہاں 6 سیاح مقامی گائیڈز کے ہمراہ پہاڑی راستے سے نیچے اتر رہے تھے کہ اچانک ان کا سامنا 15 ہاتھیوں کے جھنڈ سے ہو گیا، جھنڈ میں ہاتھیوں کے بچے بھی شامل تھے۔
ہاتھیوں کے حملہ آور ہونے پر سیاح اپنی جان بچانے کے لیے مختلف سمتوں میں بھاگے جبکہ بعض نے درختوں پر چڑھ کر پناہ لی۔