World
قاہرہ، پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرک میں دھماکا، 30 افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مصنف Raza Muhammad78K بار پڑھا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مصر کی وزارتِ صحت و آبادی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ قاہرہ کی رنگ روڈ کے قریب، امبابا کے علاقے وراق میں ٹنل 10 کے اوپر پیش آیا، آگ نے کئی قریبی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



