World
یورو اسٹار ٹرینوں کے ملازمین کی ہڑتال، فرانس سمیت یورپی ممالک کا رابطہ منقطع
یورو اسٹار ٹرینوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فرانس سمیت یورپی ممالک کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
مصنف Adnan Tabish72K بار پڑھا

یورو اسٹار ٹرینوں کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فرانس سمیت یورپی ممالک کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
پیرس اور لندن کے درمیان متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ پیرس اور برسلز کے درمیان بھی کئی ٹرینیں منسوخ جبکہ دیگر تاخیر کا شکار ہیں۔
ہڑتال ختم کرانے کے لیے انتظامیہ اور یونین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔



