امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 4 بالغ افراد اور 2 کم عمر بچے سوار تھے، تمام افراد کی لاشیں طیارے کے ملبے سے نکال لی گئیں۔
حکام کے مطابق سنگل انجن سیسنا 210 طیارے نے نیو اورلینز کے لیک فرنٹ ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اسے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز جانا تھا۔ پرواز کے تقریباً 30 منٹ بعد طیارہ غیر معمولی تیزی سے بلندی کھونے لگا اور فی منٹ 10 ہزار فٹ کی رفتار سے نیچے آنے لگا۔