برطانیہ کے مانچسٹر ایئرپورٹ سے گرفتار جبری زیادتی کے مجرم کو 24 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
لیڈز سے میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سال کے ملزم محمد خالد کو لیڈز کراؤن کورٹ نے سزا سنائی۔ ملزم 8 سنگین جرائم میں قصور وار قرار دیا گیا، اس نے دو نوعمر لڑکیوں سے بھی زیادتی کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم پر 5 جبری زیادتی، ایک جنسی حملہ اور لڑکی کو منشیات دینے کا جرم بھی ثابت ہوا۔