World
بھارت: بہن کے قتل میں عمر قید کی سزا، مجرم نے عدالت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
بھارتی شہر ممبئی میں بہن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند منٹ بعد 35 سالہ شخص نے عدالت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
مصنف Naila Abbas60K بار پڑھا

بھارتی شہر ممبئی میں بہن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند منٹ بعد 35 سالہ شخص نے عدالت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت ناگیش بابو لاڈ کے نام سے ہوئی ہے جسے 2019ء میں اپنی بہن کے قتل اور بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
مجرم کی خودکشی کا واقعہ گزشتہ روز دوپہر بیلاپور کی عدالت میں پیش آیا۔
سوئٹزرلینڈ، عمر قید کے مجرم کی خودکشی میں تعاون کیلئے درخواست 


