World
پرنس اور پرنسس آف ویلز کے دیہی گھر میں چوری کی کوشش، 2 افراد گرفتار
پرنس اور پرنسس آف ویلز کے دیہی گھر میں چوری کی کوشش کے دوران 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
مصنف Shaukat Pirzada69K بار پڑھا

پرنس اور پرنسس آف ویلز کے دیہی گھر میں چوری کی کوشش کے دوران 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کو پیر کی شام شہزادہ ولیم کے نورفک میں واقع گھر میں چوری کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت گھر خالی تھا، کنزنگٹن پیلس نے معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ گھر سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ہے۔ نورفوک پولیس علاقے کی تلاشی کے لیے سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل کی اور اسٹیٹ سے دو افراد کو گرفتار کیا جو پولیس کی تحویل میں ہیں۔



