World
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی 34 سال بعد بڑی اکثریت
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 34 سال یعنی 1992 کے بعد سب سے بڑی اکثریت حاصل کرلی۔
مصنف Aqib Ali79K بار پڑھا

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 34 سال یعنی 1992 کے بعد سب سے بڑی اکثریت حاصل کرلی۔
شمالی کیرولائنا سے ڈیموکریٹ امیدوار چک ہبارڈ نے ری پبلکن امیدوار ورجینیا فاکس کو شکست دے دی، یوں ڈیموکریٹس کی نشستیں 258 ہوگئیں۔
وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کا کہنا ہے کہ رواں صدی میں کسی جماعت کو اتنی بڑی اکثریت نہیں ملی، انہیں ایوانِ نمائندگان کے پہلے سیاہ فام اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔



