World
داعش کی حمایت کرنے والے امریکی شہری کو 15 سال قید
امریکی عدالت نے داعش کی حمایت کرنے والے 30 سالہ امریکی شہری انس سعد کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔
مصنف Raza Muhammad39K بار پڑھا

امریکی عدالت نے داعش کی حمایت کرنے والے 30 سالہ امریکی شہری انس سعد کو 15 سال قید کی سزا سنادی۔
حکام کے مطابق ملزم انس سعد نے داعش کے حق میں ویڈیوز اور پوسٹرز تیار کرنے کا اعتراف کیا۔
امریکی حکام کے مطابق ملزم انس سعد نے ایف بی آئی سے ہتھیار سے متعلق جھوٹ بولنے کا بھی اعتراف کیا۔
امریکی عدالت نے انس سعد کو رہائی کے بعد تاحیات نگرانی میں رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔



