بین الاقوامی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام چھ دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہےکہ متاثرہ کیبل ٹھیک ہونے تک صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اس سے پہلے پی ٹی اے نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کے ساحل سے تقریباً گیارہ کلومیٹر دور ایس ڈبلیو وی بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی ہوئی ہے۔