دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر صرف 3 منٹ میں طے کرنے کا منصوبہ، 8 نئے پل تعمیر ہوں گے
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر 2026ء ) متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے الاتحاد روڈ (E11) اور النہدہ انٹرسیکشن کی بڑے پیمانے پر توسیع کا منصوبہ پیش کردیا ہے، جس کے تح

دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 نومبر 2026ء ) متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ کے درمیان ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے الاتحاد روڈ (E11) اور النہدہ انٹرسیکشن کی بڑے پیمانے پر توسیع کا منصوبہ پیش کردیا ہے، جس کے تحت 8 نئے پل تعمیر کیے جائیں گے اور اہم راستوں پر سفر کا وقت 15 منٹ سے کم ہو کر صرف 3 منٹ رہ جانے کی توقع ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و انفراسٹرکچر نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ منصوبے کا مقصد دبئی اور شارجہ کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو ٹریفک جام سے نجات دلانا اور شاہراہوں کی گنجائش میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ وزارت کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد متعلقہ راستوں پر سفر کے وقت میں تقریباً 79 فیصد بہتری متوقع ہے۔



