امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی نومنتخب میئر نیتھیا رامن نے شہری انتظامیہ کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا۔
امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کمیٹی میں شامل، ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا ہے کہ امریکا کے دوسرے بڑے شہر کی میئر کی جانب سے انہیں یہ زمہ داری دیا جانا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا میری کوشش ہوگی کہ مشترکہ امیدوں کو حقیقت کا روپ دیں، میئر کے ساتھ مل کر شہر میں مضبوط، محفوظ، زیادہ خوشحال اور زیادہ شمولیتی معاشرہ قائم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔