جنوبی کوریا کے سالانہ یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ سوننگ کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے حکومت نے منفرد اقدام اٹھا لیا، 22 طلبہ نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک کا اعلیٰ ترین ہنگامی الرٹ سسٹم استعمال کیا، جسے عمومی طور پر کسی آفت کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔
دنیا کے مشکل ترین امتحانات میں شمار ہونے والے اس ٹیسٹ میں، خصوصاً مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر، نقل کی روک تھام کے لیے یہ غیر معمولی اقدام کیا گیا۔