World
ٹرمپ کا 7 ارب ڈالر کے 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان، ضرورت پر سوالات اُٹھ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی کوسٹ گارڈز نے صرف 4 یا 5 بھاری برف شکن جہازوں کی ضرورت ظاہر کی تھی۔
مصنف Naila Abbas84K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی کوسٹ گارڈز نے صرف 4 یا 5 بھاری برف شکن جہازوں کی ضرورت ظاہر کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی 4 جہاز فن لینڈ میں جبکہ باقی امریکا میں تیار کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے قومی سلامتی کے جہاز امریکا میں ہی تیار کرنے کی قانونی شرط سے بھی استثنیٰ دیا ہے۔
ایران جنگ کے دوران اسلحے کی قلت پر ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ سے وضاحت طلب کرلی، حکام کی تردید


