World
بھارت: طلبہ احتجاج کے دوران پولیس وین کے سامنے کھڑی ہونے والی لڑکی ہراسانی کا شکار، مقدمہ درج نہ ہوسکا
بھارت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس وین کے سامنے کھڑی ہونے والی نوجوان لڑکی ریا آہر نے انکشاف کیا ہے کہ احتجاج کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سے مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
مصنف Naila Abbas91K بار پڑھا

بھارت میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس وین کے سامنے کھڑی ہونے والی نوجوان لڑکی ریا آہر نے انکشاف کیا ہے کہ احتجاج کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سے مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ریا آہر نے بتایا ہے کہ میں وہی لڑکی ہوں جس نے 20 بچوں کو غیر قانونی حراست میں لینے سے پولیس کو روکا تھا لیکن اب اسی واقعے کے بعد مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ریا آہر کے مطابق 27 جولائی کو ہراسانی کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
بھارت: طلبہ احتجاج کے دوران پولیس وین کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہونیوالی ریا آہر مزاحمت کی علامت بن گئی 


