World
برسلز: ’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کی تقریب، پاکستانیوں کا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ
برسلز میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیر کونسل یورپی یونین اور سفارت خانہ پاکستان کے مشترکہ زیرِ اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔
مصنف Naila Abbas50K بار پڑھا

برسلز میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیر کونسل یورپی یونین اور سفارت خانہ پاکستان کے مشترکہ زیرِ اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔
یورپی پریس کلب میں ہونے والی تقریب سے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل فیاض، کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے بھارتی حکومت کے مظالم، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔



