World
جو بائیڈن کی نئی آڈیو ریکارڈنگز میں اہم انکشافات
قانونی جنگ کے بعد جاری ہونے والی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگز میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مصنف Wajiha Naz95K بار پڑھا

قانونی جنگ کے بعد جاری ہونے والی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی نئی جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگز میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مذکورہ آڈیو ریکارڈنگز میں ان کی ایک گھوسٹ رائٹر کے ساتھ گفتگو اور یادداشت سے متعلق مشکلات سامنے آئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق دائیں بازو کے گروپ اوور سائٹ پروجیکٹ نے حال ہی میں بائیڈن اور ان کے سوانح نگار مارک لیوس زوونٹزر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو کلپس جاری کیں۔
امریکی صدر ڈیمنشیا کے مریض، یا انہیں جنّات نظر آتے ہیں؟


