World
لبنانی صحافی امل خلیل کی موت اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ہیومن رائٹس واچ
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ رواں سال لبنانی صحافی امل خلیل اور ان کی کیمرہ آپریٹر زینب فرج پر ہونے والا اسرائیلی فضائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں امل خلیل جاں بحق اور زینب فرج شدی
مصنف Wajiha Naz79K بار پڑھا

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ رواں سال لبنانی صحافی امل خلیل اور ان کی کیمرہ آپریٹر زینب فرج پر ہونے والا اسرائیلی فضائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں امل خلیل جاں بحق اور زینب فرج شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
ایچ آر ڈبلیو کے مطابق مذکورہ حملہ بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
امل خلیل، جو لبنانی اخبار الاخبار سے وابستہ تھیں، 22 اپریل کو جنوبی لبنان کے قصبے الطیری میں اسرائیلی حملوں کی کوریج کے دوران ایک فضائی حملے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔
لبنان: اسرائیلی حملے میں شہید خاتون صحافی کی نماز جنازہ ادا


