امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔
عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آبنائے ہُرمُز کھلی ہے، کچھ جہاز وہاں سے گزر بھی رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس سے مزید جہاز آبنائے سے گزر سکیں۔