World
’اگر تمہارے پاس پیسے نہیں ہیں تو مر جاؤ‘، طعنوں سے تنگ بھارتی نوجوان کی خودکشی، 3 دوست گرفتار
بھارتی ریاست گجرات میں کڑھائی کے کاروبار سے وابستہ راجیش بھائی کنجاڈیا نے مسلسل دھمکیوں، طعنوں اور مالی دباؤ سے تنگ آ کر زہر پی کر خودکشی کر لی۔
مصنف Naila Abbas53K بار پڑھا

بھارتی ریاست گجرات میں کڑھائی کے کاروبار سے وابستہ راجیش بھائی کنجاڈیا نے مسلسل دھمکیوں، طعنوں اور مالی دباؤ سے تنگ آ کر زہر پی کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا، متوفی نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی چھوڑا جس میں اپنے 3 قریبی دوستوں کو ذمے دار ٹھہرایا۔
متوفی نے نوٹ میں بتایا ہے کہ تینوں نے مجھ سے مجموعی طور پر 17.32 لاکھ روپے قرض لیے مگر رقم واپس کرنے کے بجائے مسلسل تضحیک کرتے، دھمکیاں اور ذہنی اذیت دیتے رہے۔
بھارت: نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی
بھارت: نوجوان لڑکی نے پیزا اور ڈرنکس آرڈر کرنے کے بعد خودکشی کرلی


