ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے دوران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ہم دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ جنگ بندی کے ہر لمحے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے موجودہ ہتھیاروں کو جدید بنایا گیا، نئے دفاعی نظام تیار کیے گئے، نقصان زدہ تنصیبات بحال کی گئیں اور نئی ٹیکنالوجی پر کام تیز کیا گیا۔