اسرائیل کی ایماء پر ایران کے ساتھ جنگ اور بڑھتی مہنگائی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور ادارہ اِپسوس کی مشترکہ نئی رائے شماری کے مطابق  صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی کی مقبولیت کم ہو کر 35 فیصد رہ گئی جبکہ معاشی معاملات پر بھی عوام کا اعتماد کمزور پڑنے لگا ہے۔
رائے شماری کے مطابق کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے معیشت کے معاملے پر عوامی اعتماد حاصل کرنے میں پہلی بار گزشتہ 10 برس کے دوران ریپبلکن پارٹی پر سبقت حاصل کر لی۔