World
ایران معاہدے سے پھر پیچھے ہٹا تو انتہائی سخت حملے کا سامنا کرے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف ایک بہت بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا، لیکن ایران نے رابطہ کر کے مذاکرات کی درخواست کی۔
مصنف Wajiha Naz53K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف ایک بہت بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا، لیکن ایران نے رابطہ کر کے مذاکرات کی درخواست کی۔
ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اب امریکا اور ایران کے درمیان انتہائی مثبت مذاکرات جاری ہیں، 48 گھنٹوں میں ہمیں پتہ چل جائے گا کہ معاہدہ ہو گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں، ایران اس بات کو تسلیم کرنا پسند نہیں کرتا، لیکن حقیقت یہی ہے، اگرچہ یہ صورتِ حال کچھ پریشان کُن ضرور ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ


