World
شکیب الحسن کے گھر کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش، توڑ پھوڑ بھی کی گئی
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔
مصنف fahad84K بار پڑھا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکنِ پارلیمنٹ شکیب الحسن کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اسے آگ لگانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے ضلع ماگورا کے علاقے کیشب مور میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے گھر پر پتھراؤ کیا، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور بعد ازاں گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
ماگورا صدر پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج محمد عبداللّٰہ المامون نے بتایا کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کے بعد گھر کے اطراف پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
بنگلادیش: شیخ مجیب قتل کیس کا فیصلہ سنانیوالے سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرلیا گیا 


