World
بھارت: پولیس بروقت کارروائی کرتی تو آج میری بیوی زندہ ہوتی، مقتولہ کے شوہر کا بیان
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے نجی اسکول میں قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر پولیس میری بیوی کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کرتی تو آج وہ زندہ ہوتی۔
مصنف fahad79K بار پڑھا

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے نجی اسکول میں قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر پولیس میری بیوی کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کرتی تو آج وہ زندہ ہوتی۔
دو روز قبل فرید آباد میں نجی اسکول کی 28 سالہ ٹیچر سندھیا شرما کو بہیمانہ طور میں قتل کردیا گیا، جس پر پولیس نے 21 سالہ امیت کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے واردات کی منصوبہ بندی تقریباً دو ماہ قبل کر لی تھی اور قتل کے لیے خصوصی طور پر چاقو خریدا تھا۔
بھارت: دوستی سے انکار، نقاب پوش نے اسکول ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا
گنگولی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے پر مقدمہ درج کروادیا 


