بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کے نجی اسکول میں قتل ہونے والی خاتون ٹیچر کے شوہر کا کہنا ہے کہ اگر پولیس میری بیوی کی شکایت پر ملزم کے خلاف کارروائی کرتی تو آج وہ زندہ ہوتی۔
دو روز قبل فرید آباد میں نجی اسکول کی 28 سالہ ٹیچر سندھیا شرما کو بہیمانہ طور میں قتل کردیا گیا، جس پر پولیس نے 21 سالہ امیت  کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم  نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے واردات کی منصوبہ بندی تقریباً دو ماہ قبل کر لی تھی اور قتل کے لیے خصوصی طور پر چاقو خریدا تھا۔