معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔
بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی ممکنہ طلاق کے نتیجے میں ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو ملنے والی رقم دنیا کی تاریخ کے بڑے طلاق کے مالی تصفیوں میں شامل ہو سکتی ہے، جس سے ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے سابقہ طلاق کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے اہلیہ سے بے وفائی کے اعتراف کے بعد ان کی طلاق اور اربوں ڈالرز کی دولت کی ممکنہ تقسیم زیرِ بحث ہے لیکن ابھی جوڑے کی جانب سےطلاق یا علیحدگی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔