اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے رکن ممالک کو افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کیے ہیں۔