دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر 2026ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں یونیورسٹی جاتے ہوئے گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے پر اپنے والد سے رابطہ کرنے والی 21 سالہ بھارتی طالبہ ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق طالبہ نے گاڑی سڑک کنارے روکی اور مدد حاصل کرنے کے لیے والد کو فون کیا، تاہم چند منٹ بعد ایک دوسری گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ گلف نیوز کی 9 نومبر کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نائفہ بلقیس حمید دبئی کی کینیڈین یونیورسٹی میں آرکیٹیکچر کی آخری سال کی طالبہ تھیں۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ کے علاقے تھوڈوپوزھا سے تھا۔ حادثہ جمعرات کی دوپہر دبئی کے الرشیدیہ علاقے میں الخوانیج اسٹریٹ پر پیش آیا۔ Kerala student, 21, heading to university spoke to father minutes before fatal crash caused by a speeding carhttps://t.co/54EGjcWP4A pic.twitter.com/V0YlRZjAMd— Gulf News (@gulf_news) November 9, 2026 والد سے آخری فون کال میں کیا بات ہوئی؟ طالبہ کے چچا نے گلف نیوز کو بتایا کہ نائفہ یونیورسٹی جا رہی تھیں کہ گاڑی کا ایک ٹائر پنکچر ہوگیا۔