World
ایران کے خلاف جنگ نے نقصان پہنچایا، ٹرمپ کا اعتراف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا۔
مصنف Adnan Tabish69K بار پڑھا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے ہمیں نقصان پہنچایا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ بھی دے دیا۔
ساتھ ہی ٹرمپ نے تہران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا، تاریخی طور پر یہ درست فیصلہ ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، اسرائیل مخالف جذبات اور سخت امیگریشن پالیسی بھی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی۔
علاوہ ازیں امریکی صدر سے قطر کے وزیراعظم کی بھی آج ملاقات ہوگی۔



