بھارتی ریاست آسام میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک 17 سال کا لڑکا بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ لڑکی مبینہ طور پر گرفتار ملزمان میں سے ایک کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھی، لڑکی کی لاش ہفتے کی رات ایک خالی گھر سے ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر سنگین تشدد کے نشانات ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ پر مختلف اشیاء کے ذریعے بہیمانہ تشدد کیا گیا اور چہرے سمیت جسم کے حساس اعضاء کو مسخ کر دیا گیا۔