World
ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، محسن رضاعی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضاعی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے رستہ کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں
مصنف Adnan Tabish99K بار پڑھا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل محسن رضاعی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے رستہ کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران اپنے موقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی۔
ایک انٹرویو میں محسن رضاعی نے کہا کہ اگر جنگی جہاز بھی لایا گیا تو اسے بھی تباہ کردیا جائے گا۔ اگر امریکا نے فوج اتاری تو وہ بھی نشانہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں جبکہ ایسے جہاز جنہیں امریکا ہرمز میں دھکیلتا ہے وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی واپس مڑ جاتے ہیں۔



