World
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک اسرائیل غزہ سے نہیں نکلے گا: ڈائریکٹر بورڈ آف پیس
امریکی قیادت میں قائم بورڈ آف پیس کے ڈائریکٹر نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلاء اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا۔
مصنف Wajiha Naz25K بار پڑھا

امریکی قیادت میں قائم بورڈ آف پیس کے ڈائریکٹر نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلاء اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا۔
یہ بیان بورڈ آف پیس کے ڈائریکٹر نکولے ملاڈینوف اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز مغربی یروشلم میں ہونے والی اس ملاقات میں اسرائیلی سیاست دانوں نے امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ امن معاہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر اعتراضات اٹھا دیئے
اسرائیل نے ذمے داریاں پوری نہ کیں تو امن معاہدے پر عمل نہیں ہو گا: حماس


