امریکی میڈیا پر سائبر سیکیورٹی کے محقق کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین میں غیر ملکی شہریوں کی روزمرہ سرگرمیوں سے متعلق انتہائی تفصیلی معلومات جمع کی جاتی ہیں۔
یہ انکشاف سائبر سیکیورٹی کے محقق مارک ہوفر نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک ویب سائٹ پر اپنی تصویر، پاسپورٹ نمبر اور چین میں استعمال ہونے والا پرانا موبائل نمبر ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ویب سائٹ کو ’ڈائنامک کنٹرول پلیٹ فارم فار اوورسیز پرسنل‘ کا نام دیا گیا تھا جس پر چین کے شہر ژانگ جیاکو میں مقیم 700 سے زائد غیر ملکیوں کے بارے میں معلومات موجود تھیں، ان غیر ملکیوں میں ہانگ کانگ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والے افراد اور 300 سے زائد صحافی شامل تھے جن میں سے کچھ تو ایسے تھے جنہوں نے کبھی اس شہر میں قدم رکھا ہی نہیں تھا۔