World
بھارت: جنسی زیادتی کا شکار خاتون پنچایت میں تھوک چاٹنے پر مجبور
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو قصور وار قرار دے کر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا۔
مصنف Fatima43K بار پڑھا

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے میں پنچایت نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو قصور وار قرار دے کر سرِعام تذلیل کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ خاتون جو کہ 3 بچوں کی ماں بھی ہے، اسے 2 اور 4 جون کے درمیان پڑوسی نے مبینہ طور پر 2 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ معاملہ پنچایت تک پہنچا تو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا اسے ہی قصوروار قرار دے کر تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔
خواتین ریسلرز سے جنسی استحصال کیس: بھارتی عدالت نے برج بھوشن کو بری کر دیا


