World
ٹوڈ بلانچ نے سینیٹ ووٹنگ سے قبل ٹرمپ کا 1.8 ارب ڈالرز کا متنازع فنڈ باضابطہ طور پر ختم کر دیا
امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 1.8 ارب ڈالرز کے متنازع ’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ان (ٹوڈ بلانچ) کی نامز
مصنف Naila Abbas35K بار پڑھا

امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 1.8 ارب ڈالرز کے متنازع ’اینٹی ویپنائزیشن فنڈ‘ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد سینیٹ کی عدالتی کمیٹی میں ان (ٹوڈ بلانچ) کی نامزدگی کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ان دو ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ کئی ہفتوں کے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے جو ٹوڈ بلانچ کی مستقل اٹارنی جنرل کے طور پر توثیق روک رہے تھے۔
امریکی اٹارنی جنرل نے مئی میں ٹرمپ کو ایپسٹن دستاویزات میں نام سے متعلق بتایا تھا، امریکی اخبار


