برطانیہ میں خود کو ’ویمپائر‘ سمجھنے والے ایک شخص کو جانوروں کو قتل کر کے ان کا خون پینے اور لاشیں جنگل میں گرجا گھروں کے باہر پھینکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
48 سالہ بینجمن لیوس مقامی کسانوں کے مویشی چوری کر کے انہیں قتل کرتا اور ان کا خون پیتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ماننا تھا کہ جانوروں کا خون پینے سے وہ ہمیشہ زندہ رہ سکے گا، جہنم سے بچ جائے گا اور ویمپائر بن جائے گا۔
پولیس نے ’ٹریپ لیوس‘ نامی آپریشن کے دوران اہم مذہبی اور شیطانی کیلنڈر کی تاریخوں پر گرجا گھروں کے اطراف نگرانی شروع کی، جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔