World
بھارت: دوستی سے انکار، نقاب پوش نے اسکول ٹیچر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا
بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نجی اسکول کی 29 سالہ ٹیچر سندھیا کو ایک نقاب پوش شخص نے اسکول کے اندر بے دردی سے قتل کر دیا۔
مصنف Naila Abbas56K بار پڑھا

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نجی اسکول کی 29 سالہ ٹیچر سندھیا کو ایک نقاب پوش شخص نے اسکول کے اندر بے دردی سے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ آج صبح ایک نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ملزم اسکول پہنچا اور ٹیچر کو نام لے کر بلایا، جیسے ہی ٹیچر اس سے ملنے باہر آئی تو ملزم نے محض 30 سیکنڈ میں چہرے گردن اور سینے پر 34 چاقو کے وار کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اسکول کی لابی میں انتظار کرتے اور پھر ٹیچر کو باہر بلا کر حملہ کرتے دیکھا گیا ہے۔
بھارت: ڈاکٹر قتل، 8 سالہ بیٹا چاقو کے وار سے زخمی، بیوی زیرِ حراست


