World
ماسکو میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
روس کے دارالحکومت ماسکو ریجن میں آج صبح ہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
مصنف Wajiha Naz73K بار پڑھا

روس کے دارالحکومت ماسکو ریجن میں آج صبح ہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ماسکو ریجن کے گورنر آندرے وروبیوف نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ آج صبح فضائی دفاعی نظام نے ماسکو ریجن پر ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ نقصان ضلع چیخوف میونسپل میں ہوا، جہاں ڈرون حملوں کے باعث نووسیولکی صنعتی زون میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی


