World
جاپان سے عطیہ کی گئی 5 ایمبولینسیں جلد عوامی خدمت کیلئے تیار، این او سی کا انتظار
اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ جاپان سے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چوہدری آصف محمود کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 جدید ایمبولینسیں او پی ایف کا باقاعدہ اثاثہ بن چکی
مصنف عرفان صدیقی41K بار پڑھا

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ جاپان سے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے رکن چوہدری آصف محمود کی جانب سے عطیہ کی گئی 5 جدید ایمبولینسیں او پی ایف کا باقاعدہ اثاثہ بن چکی ہیں۔
افضال بھٹی نے روزنامہ جنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبولینسوں سے متعلق تمام ضروری دستاویزات او پی ایف کے دفتر میں جمع کروائی جا چکی ہیں، جبکہ مختلف متعلقہ اداروں سے این او سی کے اجراء کا عمل جاری ہے۔
سفارت خانہ ٹوکیو میں نادرا کاؤنٹر کا منصوبہ التوا کا شکار 


