دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2026ء) متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب منعقد ہوئی جہاں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے دو ہیومنائیڈ روبوٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ہیومنائیڈ روبوٹ ’بو سنیدہ‘ نے یکم اگست کو ’موزہ‘ نامی ہیومنائیڈ روبوٹ سے علامتی شادی کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا ’بو سنیدہ‘ ایک اماراتی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے جو عموماً روایتی اماراتی لباس میں نظر آتا ہے، اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ دراصل Unitree G1 ہیومنائیڈ روبوٹ پر مبنی ایک تحقیقی منصوبہ ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی مختلف صلاحیتوں کے مظاہرے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram ’بو سنیدہ‘ کے نام سے موجود انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’آج میں نے سب سے خوبصورت روبوٹ 'موزہ' سے شادی کرلی ہے۔