امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کیے گئے ایک نئے منصوبے کے اعلان کے باوجود غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے السوسی ٹاور پر فضائی حملے میں حاملہ خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہو گئے، خان یونس کے علاقے القرارہ میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں خاندان کے 3 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
وسطی غزہ کے دیر البلح میں 5 افراد شہید ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جبالیہ کیمپ، المواصی اور الرمل میں بھی اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔