ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمد و رفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے۔
امریکی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں: ایران