ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع سید مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہر دھمکی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی عسکری تیاری و دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف نئے حملے مؤخر کرکے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنے پر ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سید مجید ابن الرضا نے کہا کہ دشمن کے حالیہ بیانات نفسیاتی اور ادراکی جنگ کا حصہ ہو سکتے ہیں، تاہم ہماری نظر میں ہر دھمکی حقیقی ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔